جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے وادی میں امن اور عام حالات بحال
کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پہلے ہی انسانی، تعلیمی اور
اقتصادی نقصان کا گواہ رہا ہے۔محترمہ محبوبہ نے کل شام این ایم ایچ ایس اسپتال میں بی کام کی ایک طالبہ
اقرأکی
حالت کا جائزہ لینے کے بعد کہا، امن کے قیام سے ہی تعلیمی،
اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیاں آسانی سے چل سکتی ہیں۔ نوا كدال لیڈی کالج کی طالبہ اقرأ مبینہ طور پر پیر کو طالب علموں
کے ساتھ مظاہرے کے دوران سی آر پی ایف کی طرف سے پتھر پھینکے جانے سے زخمی
ہو گئی تھی۔